16 فروری 2014 - 20:30
ڈرون حملوں کیلئے امریکہ کی نئی حمکت عملی

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا افغانستان سے انخلا کے بعد وسطی ایشیا ملکوں کے ایرپورٹس استعمال کرنے کے لئے منصوبہ بندی کررہا ہے۔

ابنا: امریکی میڈیا نے اپنے ملک کے حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے اوباما انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں ڈرون حملوں کے لئے وسطی ایشیا کے ہوائی اڈے استعمال کرنے کے لئے ہنگامی منصوبہ بنانا شروع کردیا ہے۔ ان حکام کا کہنا ہے کہ اگر متبادل اڈے محفوظ ہوں تو سی آئی اے، القاعدہ کے لئے کام کرنے والوں کے خلاف انٹیلی جینس معلومات جمع کرکے پاکستان کے قبائلی علاقوں کی پہاڑیوں میں مخصوص مقامات پر ڈرون حملے کرسکے گی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے، امریکی فوج کے تحفظ کے بغیر افغان اڈوں سے ڈرون طیارے نہیں اڑاسکتی۔افغانستان سے باہر سے حملوں کے لئے امریکا اوینجرنامی نئے ڈرون پروگرام شروع کرنے پر غورکررہا ہے،نیا ڈرون پروگرام تیز رفتاری کے باعث افغانستان کے باہر سے بھی حملوں کیلئے بہترآپشن ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں پر ان ملکوں کے حکام اور عوام شدید احتجاج کرتے رہے ہیں۔

.......

/169